ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سلمان خان کے آرمس ایکٹ کیس میں 18جنوری کو فیصلہ سنائے گی عدالت

سلمان خان کے آرمس ایکٹ کیس میں 18جنوری کو فیصلہ سنائے گی عدالت

Mon, 09 Jan 2017 23:05:54    S.O. News Service

جودھپور،9جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس ا نڈیا)اداکار سلمان خان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت ایک کیس میں فیصلہ سنانے کے لئے یہاں کی ایک عدالت نے آج 18جنوری کی تاریخ مقرر کی اور سلمان سے اس دن عدالت میں موجود رہنے کے لیے کہا۔چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت نے آج دونوں فریقوں کی آخری دلیلیں پوری ہونے کے بعد تاریخ مقرر کی۔مجسٹریٹ دلپت سنگھ راج پروہت نے سلمان کو فیصلہ سنائے جانے کے دوران عدالت میں موجود رہنے کی ہدایت دی۔معاملے میں آخری دلیلوں پر سماعت گزشتہ سال 9دسمبر کو شروع ہوئی تھی۔سلمان پر کانکی گاؤں میں دو سیاہ ہرنوں کے مبینہ شکار کے دوران مبینہ طور پر ان پر ہتھیاروں کا استعمال کرنے اور رکھنے کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جن کے لائسنس کی مدت ختم ہو چکی تھی۔ان کے خلاف اکتوبر 1998میں پولیس نے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔محکمہ جنگلات نے معاملہ درج کرایا تھا۔مجرم ٹھہرائے جانے پر سلمان کو 7سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
 


Share: